چین کے شمالی منگولیا صوبے کے سابق پولیس سربراہ کو قتل، رشوت اور غیر
قانونی اسلحہ رکھنے کے معاملے میں قصوروار پائے جانے پر عدالت نے آج موت کی
سزا سنائی ہے۔سرکاری میڈیا ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ شمالی شان ژی صوبے کی ایک عدالت نے
سابق پولیس افسر جھاؤ لی پنگ (65) کو قتل، رشوت، غیر قانونی
اسلحہ اور
دھماکہ خیز مادہ رکھنے کے معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے موت کی سزا
سنائی ہے۔ژنہوا نے بتایا کہ اس افسر کو اپنی خادمہ کے قتل اور لاش کو جلانے نیز 2008
سے 2010 کے دوران پولیس کے سربراہ کے عہدے پر رہنے کے دوران 29 ہزار ڈالر
رشوت لینے اور دفتر میں 91 ڈیٹونیٹرس رکھنے کاقصوروار پایا گیا ہے۔